مہنگائی کا طوفان، آٹا، تیل،برائلر مرغی اوردالوں سمیت 28 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

اسلام آباد: نئی حکومت بھی ناکام ، مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ آٹے کا 20 کلو تھیلا 403 روپے فی کلو مہنگا ہو کر قیمت 1370 جبکہ زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر قیمت 313 روپے کلو تک پہنچ گئی ۔دال مسور 236 روپے ، د ال ماش 278 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔

 ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا403 روپے مہنگا ہوکر قیمت 1370 روپے جبکہ زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر قیمت 313 روپے کلو ہوگئی ۔ پیاز 3 روپے 37 پیسے اضافے کیساتھ 74 روپے کلو،دال مسور 10روپے 80 پیسے مہنگی ہوکر 236 روپے فی کلو، دال چنا 3 روپے 80 پیسے اضافے کیساتھ 169 روپے جبکہ دال ماش 5 روپے 59 پیسے مہنگی ہوکر قیمت 278 روپے فی کلو ہوگئی ۔

مٹن 21 روپےمہنگاہوکر قیمت 1400 روپے کلو ، بیف 3 روپے 50 پیسے اضافے کیساتھ 627 روپے کلو جبکہ لہسن 313 روپے کلو فروخت ہو رہاہے۔دوسری جانب ٹماٹر سمیت 6 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed.