ملک میں کمرتوڑ مہنگائی،رواں ہفتے بھی مجموعی شرح 18.35فیصد رہی

  اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی جاری لہر برقرار،مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 18 فیصد سے زائد رہی ۔حالیہ ہفتے 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،دالیں گوشت گھی اور دودھ مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دال مسور 4 روپے 77 پیسے ،دال ماش 5 روپے 62 پیسے فی کلو،دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو اور اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں بیف1 روپے 30پیسے فی کلواور مٹن 1 روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

 دوسری جانب ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے فی کلو، پیاز 3 روپے 25 پیسے اور برائلر مرغی کی قیمت میں 19 روپے 40 پیسے فی کلو کی کمی ہوئی۔ چینی 1روپے 42 پیسے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے اور انڈے 2 روپے 66 پیسے درجن سستے ہوئے ،19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed.