مہنگائی کا طوفان ۔۔۔چینی،آٹا،گھی،دالیں اورمرغی مزید مہنگی

 اسلام آباد: ملک میں مسلسل گیا ر ویں ہفتے بھی مہنگائی  کا راج  برقرار ہے ۔چینی،آٹا،گھی ، دالیں اور مرغی مزید مہنگی ہوگئی جبکہ  ہنگائی کی مجموعی شرح 12.53 فیصد تک پہنچ گئی ۔

 ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 17 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ۔زندہ مرغی اوسط 23 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر قیمت 200 روپے کلو،چینی 1روپے 76 پیسے مہنگی ہو کر 107 روپے 41 پیسے جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 27 روپے سے زائد مہنگا ہوکر1164 روپے کا ہوگیا۔

 دال مسور 7 روپے 22 پیسے فی کلو ،گھی ، 3 روپے 18 پیسے ،پیاز 3 روپے 18 پیسے ،لہسن 13 روپے 81 پیسے فی کلو جبکہ انڈے 5 روپے 15 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ بیف،مٹن،کوکنگ آئل،دال چنا، دال ماش اور گڑ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے کے دوران آٹھ اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

Comments are closed.