پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کہتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
عمر ایوب کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم حکومت ون نے تحریک انصاف کو نشانہ بنایا پھر نگراں حکومت آئی وہ بھی ان کی ذیلی حکومت تھی۔ انتخابات کے دن فارم 47 کو تبدیل کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے ایک بار پھر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والوں کو 50 اور 60 ہزار کی لیڈ سے ہروایا گیا۔پاکستان کی تاریخ نہیں بلکہ یہ ورلڈ ریکارڈ دھاندلی تھی۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہماری جو سیٹیں ہونی چاہئیں اس کے لیے پرامن مظاہرے جاری رہیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم دور کا مہنگائی کا سیلاب ان کی ذیلی حکومت نے جاری رکھا۔
Comments are closed.