کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا، نگران وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔
عمران خان کا بطوروزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 وفاقی وزراء سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں، جب کہ چار وزرائے مملکت، چار مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت عمران خان کو وزیراعظم وزیراعظم کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.