اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ وزیراعظم کو گارڈآف آنرپیش بھی کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے ماسکو پہنچے۔ وفاقی وزرا ءشاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی وفد میں شامل ہیں۔
کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا یہ طویل عرصے بعد روس کا دورہ ہے اس لیے اسے خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان کل ملاقات ہوگی جس میں دو طرفہ امور ، خطے کی صورتحال ،خصوصاً افغانستان کے حوالے سے غور کیاجائے گا۔ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔وزیراعظم پاکستان ماسکو میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ روس کی گرینڈ مسجد کا دورہ بھی شیڈول کا حصہ ہے۔
Comments are closed.