شہریوں کی شکایات پر وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کی ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے۔ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں گے۔  وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔ صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔ حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق صوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر  گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی۔ گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا۔ شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس، مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں

Comments are closed.