وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔
پرایم منسٹر آفس پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنرایچ آر ایچ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے وزراء کے ہمراہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز اور نوافل ادا کئے۔وزیراعظم رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا، اس موقع پر مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر، سوڈان اور عالم اسلام کیلئے دعائیں کیں۔
Comments are closed.