وزیر اعظم شہباز شریف کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ تعمیرنو اور روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے ، اسلامی ترقیاتی بینک نے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفا ق کیا ہے ۔

 وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ، تعمیرنو اور روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا انتہائی اہم بانی رکن ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.