وزیرِ اعظم شہباز شریف ے 18 رکنی کابینہ تجویز کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے لیے نام تجویز کر دیے ہیں۔ کابینہ میں ابتدائی طور پر 18 وزرا شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم نے صدر آٖصف علی زرداری کو تجویز دی ہے کہ کابینہ میں ابتدائی طور پر خواجہ آصف، احسن اقبال سمیت دیگر وزرا سے حلف لیا جائے۔

کابینہ کے ارکان کے لیے تجویز کردہ ناموں میں قومی اسمبلی کے ارکان رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین، عبد العلیم خان، جام کمال خان، امیر مقام، سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر احمد شیخ اور ریاض حسین پیرزادہ شامل ہیں۔

سینیٹ سے اسحاق ڈار مصدق ملک کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور سید محسن نقوی کو بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.