قرضوں میں ریلیف نہ ملا تو آگے ہمارے لئے سب جہنم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ریلیف کے بغیر دنیا ہم سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتی ہے؟،یہ ناممکن ہے،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ انتہائی سخت معاہدے پر دستخط کیے،سخت معاہدے میں پٹرولیم اور بجلی پر ٹیکس شامل ہیں، شہباز شریف کا بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو (ممتاز حسین نمائندہ خصوصی نیو یارک)

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلیف کے بغیر دنیا ہم سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتی ہے؟۔یہ ناممکن ہے۔

نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امیر ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں فوری ریلیف کی اپیل کی اور کہا کہ اگلے 2 ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں۔قرضوں میں ریلیف نہ ملا تو آگے ہمارے لئے سب جہنم ہے۔سیلاب کی آفت سے بچنے میں ہماری مدد کریں، سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یورپی اور دیگر رہنمائوں سے بات کی ہے کہ وہ پیرس کلب میں ہماری مدد کریں۔ریلیف کے بغیر دنیا ہم سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتی ہے؟۔یہ ناممکن ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ’انتہائی سخت‘ معاہدے پر دستخط کیے۔سخت معاہدے میں پٹرولیم اور بجلی پر ٹیکس شامل ہیں۔

Comments are closed.