وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انجینئر امیر مقام کو فوری طور پر بشکیک پہنچنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو معاونت فراہم کرنے کے لیے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی علاقے، انجینئر امیر مقام کو فوری طور پر بشکیک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام ہفتے کی شب ہی بشکیک روانہ ہوں گے اور وہ حالیہ فسادات کے تناظر میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔

بیان کے مطابق امیر مقام پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ حالیہ صورتِ حال میں انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا ہو۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.