وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر اپنے تہینتی پیغام میں لندن کا مئیر بننے کی ہیٹرک مکمل کرنے پر صادق خان کو مبارک باد دی ہے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے اپنے والدین کا ہی نہیں ، ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونا یقینا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔
Comments are closed.