اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سکھ برادری کے افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بیساکھی صرف ایک تہوار ہی نہیں بلکہ یہ فصلوں کے پکنے کا اعلان بھی ہے۔ یہ دن کسانوں کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی امید، اتحاد اور تجدید کے جذبے کی علامت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ تہوار ہماری برادریوں کو قریب لاتا ہے اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر ایک روشن، جامع اور مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
آخر میں وزیراعظم نے سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے پنجابی میں کہا: “ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں!”
Comments are closed.