وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں قومی سلامتی، ہائبرڈ جنگی چیلنجز اور دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر موجود تھے۔ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان بھی اس اہم سیکیورٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، افواج کی تیاریوں، اور ہائبرڈ وارفیئر کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔ دہشتگردی کے خاتمے اور دشمن عناصر کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا:
“پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔”
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر داخلی و خارجی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے اور ملکی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
Comments are closed.