وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ہفتہ کوسعودی عرب روانہ ہوں گے۔4 مارچ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف کا بیرون ملک یہ پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے ۔وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔
Comments are closed.