وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو 3 دن میں 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کی ہدایت

سروے کی تکمیل تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں کو 30 ہزار روپے فوری ایمرجنسی کیش دیا جائے، وزیراعظم کی نقصانات کے تخمینے کیلئےسروے 5 کی بجائے 3 ہفتوں میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو تین دن کے اندر پچاس ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں۔ سروے کی تکمیل تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں کو 30 ہزار روپے فوری ایمرجنسی کیش بھی دیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے اورصوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کیلئے این ڈی ایم اے کیساتھ مشترکہ سروے سے متعلق رابطہ یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی ہرصورت یقینی بنائے گی، صوبائی حکومتوں کی صوابدید ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی امدادی کوششوں کا حصہ بنتی ہیں یا نہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیراطلاعات اس حوالے سے آگاہی مہم کیلئے جامع پلان بھی مرتب کرے۔

Comments are closed.