وزیراعظم کی چترال میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت

چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے،بجلی کے مسائل کے حل میں مزید تاخیر کسی صورت قبول نہیں کروں گا، وزیراعظم شہباز شریف کی اجلاس سے گفتگو

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے چترال میں لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے،بجلی کے مسائل کے حل میں مزید تاخیر کسی صورت قبول نہیں کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چترال میں بجلی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کے حل کیلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے چترال کے تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کر فوری طور پر اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اور سیکٹری پاور پشاور میں اس پر اجلاس کرکے جلد مجھے رپورٹ دیں،چترال میں بجلی کے فرسودہ ترسیلی نظام کو تبدیل کرکے فوری طور پر جدید سسٹم لگایا جائے،چترال میں ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اداروں میں مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،چترال میں انفراسٹرکچر کے مسائل کا فوری حل کیا جائے،سیلاب زدگان کو ملنے والی امداد پر فوری طور پر رپورٹ پیش کی جائے۔

Comments are closed.