وزیر اعظم کا نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے اور ملک خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے عہد کیا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کابینہ ارکان کے ہمراہ کراچی پہنچے جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی اور عطاء اللہ تارڑ بھی کراچی پہنچے ہیں۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.