وزیراعظم کاسیلاب متاثرین کیلئے ریئیل ٹائم ڈیش بورڈکےافتتاح سےانکار

یہ ڈیش بورڈ سلو نہیں ہونا چاہیے،تیز ہوناچاہیے، اس کوصیح کریں یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے،میں افتتاح نہیں کروں گا۔ یہ توایک مزاق ہے۔ یہ کوئی ڈیش بورڈ نہیں ایک اسٹیشنری چیزہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد : سیلاب متاثرین کی امداد کی ریئل ٹائم مانٹیرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کی بریفنگ سے وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب زدگان سے متعلق بنایا گیا ڈیش بورڈ مسترد کردیا۔وزارت کی جانب سے وزیراعظم سے معذرت پر ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کوصیح کریں یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے،میں افتتاح نہیں کروں گا۔ یہ توایک جوک ہے۔ یہ کوئی ڈیش بورڈ نہیں ایک اسٹیشنری چیزہے۔
اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کی ریئل ٹائم مانٹیرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈیش بورڈ کی بریفنگ پر وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کوصیح کریں یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے،میں افتتاح نہیں کروں گا۔ یہ توایک جوک ہے۔ یہ کوئی ڈیش بورڈ نہیں ایک اسٹیشنری چیزہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ چیزنہیں جومیں اورقوم چاہتی ہے۔ آج ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کرسکتا۔ یہ توایک مذاق ہورہا ہے۔ یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے اس کودرست کریں۔ ڈیش بورڈ پرریئل ٹائم انفارمیشن اپ ڈیٹ کی جائیں۔ یہ ایسا ڈیش بورڈ نہیں جوقوم کودرکارہے۔ ڈیش بورڈ جس معیارکا ہونا چاہیے تھا نہیں ہے

وفاقی وزیر امین الحق نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آپ کی ہدایت کے مطابق اس کومزید بہترکرلیں گے،آپ آج اس کا افتتاح کردیں۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ رضائیاں کہاں جارہی ہیں،بے بی فوڈ کہاں جارہاہے اس کی تفصیل کہاں ہے؟۔ اچھی ایفرٹ ہے لیکن اس کے معیارکوبہتربنائیں۔ کب تک اس کوبہترکرلیں گے مجھے تاریخ بتادیں۔ وہ چیزبنائیں جس پرقوم کوفخرہو۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم سے معذرت کی گئی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اگلے پیرکوڈیش بورڈ کا افتتاح کریں گے۔ ورلڈ کلاس ڈیش بورڈ بنایا جائے۔ اگرایسا کام کرنا ہے توپھرایسے ڈیش بورڈ کا کوئی فائدہ نہیں۔ وزیراعظم نے ڈیش بورڈ کے افتتاح کوایک ہفتے تک موخرکردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکارہوا ہے۔پاکستان کا کاربن کے اخراج میں کم سے کم حصہ ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے دیئے گئے فنڈزکی تفصیلات ڈیش بورڈ پردستیاب ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ڈیش بورڈ کوتیارکیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیش بورڈ کے ذریعے ہمیں اندازہ ہوگا کن علاقوں میں ریلیف دیا جارہا ہے۔ سیلاب متاثرین کوملنے والی تمام ڈونیشن کی معلومات ڈیش بورڈ پرموجود ہوگی۔ ڈئزاسٹرمنیجمنٹ کے لیے ڈیش بورڈ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Comments are closed.