وزیراعظم کا کر غزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی طلبا ء کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کر غزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کر غزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبا ءسے ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبا ءکی معاونت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے تاکید کی کہ طلبا ءکے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔ وزیرِ اعظم نے سفارتخا نہ کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو زخمی طلبا ءپاکستان واپس آنا چاہتے ہیں انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ کر غزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، اس صورتحال میں اپنے طلبا ءکو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہماری حکومت کر غزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطہ میں ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.