وزیراعظم کے نوٹس لینے پر پی سی بی کے 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ
عمران خان نے ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلٸے قومی کرکٹرز کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا تھا
لاہور : ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے وزیراعظم کے نوٹس لینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ پرانے آٸین کی بحالی سے کرکٹ کا داٸرہ کار بھی وسیع ہوگا۔عمران خان نے ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلٸے قومی کرکٹرز کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا تھا۔
وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک مل گیا۔ پی سی بی کا 2014 کا آٸین بحال کرنے کیلٸے وزارت تمام اقدامات کرے گی۔ کرکٹ بورڈ کا آٸین تبدل کٸے بغیر ڈیپارٸمنٹل کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں۔عمران خان کےدور میں کرکٹ بورڈ کا نیا آٸین منظور کیا گیا تھا۔پی سی بی نے نٸے آٸین کے تحت ڈیپارٸمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے موجودہ آٸین میں ترامیم کرنے سے بہتر ہے کہ پرانا آٸین بحال کرے۔فیصلے سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں اصل اسٹیک ہولڈرز شامل ہو جاٸیں گے۔پرانے آٸین کی بحالی سے کرکٹ کا داٸرہ کار بھی وسیع ہوگا۔عمران خان نے ڈیپارمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلٸے قومی کرکٹرز کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا تھا
Comments are closed.