ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کےلئے آخری موقع

بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم کو31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،ایک دن کےلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست وارننگ کے ساتھ منظور

بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کےلئے آخری موقع دے دیا۔عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ایک دن کےلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست وارننگ کے ساتھ منظور کرلی گئی۔

بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جلد شامل تفتیش ہو کر آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت کے سامنے پیش ہوں۔عدالت نے 31 جنوری کو فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔عمران خان نے بینکنگ کورٹ میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

Comments are closed.