گستاخانہ خاکوں کیخلاف دارالحکومت اسلام آباد میں تاجروں اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے بھرپور احتجاج کیا ۔ مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے بھاری شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشرکردیا ۔
پولیس نے سفارتخانے جانے والے راستے کو سریناہوٹل چوک پر کنٹینر لگا کر سیل کر دیا، مظاہرین نے کنٹینرہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے روکنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے زبردست شیلنگ کی جس پروہ آبپارہ کی جانب جانے پرمجبورہوگئے۔
مظاہرین نے پولیس پر جوابی پتھرائو بھی کیا جس کے بعد پولیس اورمظاہرین کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدیدجھڑپیں جاری رہیں ۔
جھڑپوں کی کوریج کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ایک اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ ڈی ایس این جی وین کو بھی نقصان پہنچا۔
Comments are closed.