پی ایس ایل 6 فائنل۔۔۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج مد مقابل ہوں گے

پاکستان سپر لیگ 6 سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگئی، چمچماتی ٹرافی کیلیے فیصلہ کن جنگ کے لئے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مکمل تیار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 6 کی چیمپئن ٹیم کے فیصلے کا وقت آگیا، فائنل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،فاتح ٹیم کو ساڑھے7 کروڑروپے جب کہ رنزاپ کے لئے تین کروڑ روپے کا انعام رکھا گیا ہے، بہترین بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر 8،8 لاکھ روپے انعام ہے، اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلیے 32 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

فائنلسٹ ٹیموں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ گئے، محمد رضوان الیون نے کوالیفائر میں اسلام آباد کو 31 رنز جبکہ وہاب ریاض الیون نے کراچی کنگز کو5 وکٹ سے زیر کرنے کے بعد ایلیمنٹر ٹو میں اسلام آباد کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز نے پہلی بار ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی، پشاور چوتھی مرتبہ ٹائٹل کیلیے جنگ لڑے گا،ملتان سلطانز کی ٹیم نے ابوظہبی میں کوالیفائر سمیت 6 میں سے 5 میچز جیتے، دوسری طرف پشاور زلمی ابوظبی لیگ مرحلے میں 5میں سے صرف2 میچز ہی اپنے نام کر سکی۔حالیہ ایونٹ کے2باہمی میچز میں سے ایک پشاور زلمی اور دوسرا ملتان سلطانز نے جیتا۔

Comments are closed.