پی ایس ایل 7 : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کی 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے ٹاس جیت پشاور زلمی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 41 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے عمید آصف نے 36 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست 90 رنز کی اننگز کھیلی ۔ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی دوسری کامیابی حاصل کرنے کے بعد 4 پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلی، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری اور لاہور قلندرز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

Comments are closed.