تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سےبڑا ریلیف مل گیا

 اسلام آباد: انٹرا پارٹی انتخابات ، تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال مہلت کی درخواست منظور کرلی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 13 جون 2022 تک انٹراپارٹی انتخابات کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی آئین کے تحت ہر چار سال بعد انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے، پی ٹی آئی نے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت اٹھارہ ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے۔

الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت تحریک انصاف کے چئیرمین وزیر اعظم عمران خان کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا ،نوٹس کے جواب میں عمران خان نے کورونا وباء کو انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر کی وجہ قرار دیتے ہوئے ایک سال مہلت کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔

Comments are closed.