پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر خان کے خلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ لہذٰا دو روز میں معافی نامہ جمع کرائیں۔

شیر افضل مروت نے بیان دیا تھا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بعد بیرسٹر گوہر خان کی نااہلی اور خراب کارکردگی کی وجہ سے اب بیرسٹر علی ظفر کو سامنے لایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے تین مارچ کو انٹر پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں بیرسٹر علی ظفر بھی اُمیدوار ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.