جن سے بھی غلطی ہو گئی ایک ہی طریقہ ہے غلطی ٹھیک کرنے کا فوری الیکشن کرواؤ،  عمران خان

لاہور۔ مینار پاکستان میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے ہی والے تھے کہ انہوں نے سازش کردی۔ عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے مجھ سے منسوب کر کے باتیں کی جارہی ہیں، ہم نے توشہ خانہ سے کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے رقم پچاس فیصد مختص کی جبکہ ماضی کی حکومت میں بیس فیصد ادائیگی پر کوئی بھی شخص تحفہ خرید لیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کے مطابق پچاس فیصد رقم ادا کر کے تحائف خریدے اور توشہ خانے سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکیں بنوائیں جس سے عوام کو بھی فائدہ ہوا، عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے اپنے اوپر اتنا کم خرچہ نہیں کیا ہوگا جتنا میں نے کیا حتی کہ میں نے بنی گالہ کو کیمپ آفس بنانے کا بھی اعلان نہیں کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے دورۂ روس اسلیے کیا کیونکہ ہمیں گیس منصوبہ شروع کرنا اور ہزاروں ٹن گندم برآمد کرنا تھی، یہ فیصلہ قوم کے لیے کیا تو ہم کیوں کسی ملک کو جواب دیں، پاکستان کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی بنانے اور فیصلے کرنے کا اختیار ہے کیونکہ ہم خودار قوم ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنے بڑے مجمع سے خطاب نہیں کیا، لاہور کے لوگوں تم نے میرا دل خوش اور امید کو پورا کردیا، مجھے معلوم ہے کہ لاہور کے لوگ کبھی غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

عمران خان کا کہنا تھا کہ خزانہ لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم بن گیا جبکہ اُس کے بیٹے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر صرف ایف آئی اے میں چالیس ارب روپے کے کیسز زیر التوا ہیں، مقدمات کھلنے کے بعد سلمان شہباز ، شہباز شریف کا داما، نوازشریف کے دونوں بیٹے، اسحاق ڈار بھی بیرون ملک فرار ہوگئے اور ان لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’زرداری پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز ہیں، وزیراعلیٰ پر بھی کیسز ہیں، میں نے وزارتِ عظمیٰ میں ان کیسز کو آگے بڑھانے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا، جن لوگوں کو جیل میں ہونا تھا وہ وزیراعظم بن گئے یا وزیراعلیٰ بننے کی کوشش کررہا ہے، یہ بڑے بڑے ڈاکو ہر سال 15 ارب روپے باہر بھیجتے ہیں‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’ہم شہباز شریف کا کمیشن نہیں مانیں گے اگر مراسلے یا سازش کی تحقیقات کرنی ہے تو ایک اعلیٰ کمیشن بنایا جائے جس کی سماعت پبلک کی جائے تاکہ عوام کو سارے حقائق معلوم ہوسکیں۔عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ کا کوئی عہدہ دے دو، اس نے ہمیشہ پی ٹی آئی کے خلاف کام کیا اور فیصلے دیے، فارن فنڈنگ کیس میں صرف ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ میں نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کی بھی تحقیقات کرو تاکہ ساری قوم کے سامنے آئے کہ کس نے کتنے پیسے اکھٹے کیے اور کون دو نمبر کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں آکر ختم کیا اور تین دن تک حکومتی سطح پر کسی نے کوئی بات نہیں کی، اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا کہ  میں نے خوفزدہ ہو کر زرداری کو کال کی تو اُس نے مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کی۔میں کسی سے کوئی تصادم نہیں چاہتا اور نہ ہی ملک سے باہر جاؤں گا البتہ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا اور نئے انتخابات تک جدوجہد جاری رکھوں گا‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنان کو تیار رہنے کی ’پی ٹی آئی کارکنان سمیت تمام پاکستانیوں بشمول پی پی پی اور ن لیگ کے کارکنان گلی گلی، محلے محلے تیاریاں شروع کریں، جب میں اسلام آباد کی کال دوں تو آپ کو بھرپور تیاری کے ساتھ پہنچنا ہے۔فوج، پولیس سب ہمارے ہیں، اگر فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے اور مشرف کے غلط فیصلے پر اگر جوان قربانیاں نہ دیتے تو پاکستان کے حالات شام اور عراق جیسے ہوتے، ہم تصادم نہیں چاہتے مگر امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، جس سے بھی غلطی ہوگئی اب اُس کا ازالہ یہ ہے کہ جلد سے جلد الیکشن کروائے جائیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے اعلان کیا کہ 27 اپریل کو شبِ دعائیں منائیں گے اور اللہ سے دعا کریں گے کہ وہ ہمیں حقیقی آزادی نصیب فرمائے۔

2 Comments
  1. situs agen judi qq says

    I really like your writing style, wonderful information, thank you for putting up :D.

    Also visit my web blog … situs agen judi qq

  2. domino says

    Hi my loved one! I want to say that this article is awesome, nice written and include approximately all significant infos.
    I would like to look extra posts like this.

    My homepage; domino

Comments are closed.