پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہاگیاہے کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف سہولت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی لیکن صرف منتخب حکومت کے ساتھ ہی مذکرات کیے جا سکتے ہیں۔ایسی حکومت جسے پاکستانی عوام کا اعتماد حاصل ہو ۔پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں عام انتخابات  کی شفافیت اور سیاسی عدم استحکام کو زیر غور  لایاجائے۔

آئی ایم ایف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ پی ٹی آئی حکومت سازی، قرضوں کی ادائیگی اور قانون کی حکمرانی کے لیے آئی ایم ایف کی ڈیل کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ پی ٹی آئی آئی ایم ایف سہولت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی لیکن صرف منتخب حکومت کے ساتھ ہی مذکرات کیے جا سکتے ہیں، ایسی حکومت جسے پاکستانی عوام کا اعتماد حاصل ہو،،سہولت کے ساتھ اصلاحات بھی ضروری ہیں جو قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرے۔پی ٹی آئی نے کہاکہ آئی ایم ایف اپنی پالیسی گائیڈنس نوٹ کو مدنظر رکھے ۔ خط کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ مراسلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر رسال کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے عمرایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھاکہ آئی ایم ایف کو مراسلہ لکھ دیاگیاہے ۔ ہم نہیں چاہتے آئی ایم ایف کے پروگرام میں رکاوٹ بنیں، خط کے ذریعے آئی ایم ایف کو صرف ان کا وعدہ یاد کروایا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

Comments are closed.