پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو انہیں دو ٹوک فیصلہ کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
ذاتی مؤقف اور اصولی موقف
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کی زندگی کھلی کتاب ہے اور ان کا کوئی عمل کسی اصول کے خلاف نہیں رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فکری اور معاشی دیانت پر سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کو علی بخاری کے ذریعے ایک پیغام پہنچایا تھا، تاہم وہ گزارش قبول نہیں کی گئی۔
عہدے سے علیحدگی اور وکالتی خدمات
انہوں نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے گزارش کر کے باضابطہ طور پر عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے، تاہم وکالتی خدمات بغیر کسی معاوضے کے پیش کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی روایتی سیاست دان نہیں ہیں، نہ جاگیردار ہیں اور نہ ہی مل اونر، مگر ان کا مختصر خاندان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
پارٹی کے ساتھ جدوجہد
پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رقیق حملے برداشت کیے، مگر انہیں اس پر کوئی ملال نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کو ترجیح دی۔
Comments are closed.