پی ٹی آئی اجلاس: پنجاب،خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق
پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد پنجاب اورخیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا، آئینی طورپرپنجاب اور کےپی کے میں 90 روز میں انتخابات کرانا ہوں گے، فواد چوہدری
لاہور : سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے بعد لاہور زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھاکہ ہمارے استعفوں سے ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوں گے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ہمارے اراکین اسمبلی استعفے جمع کرائیں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی کوبھی پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آئینی طورپرپنجاب اور کےپی کے میں 90 روز میں انتخابات کرانا ہوں گے۔عمران خان نے جمعےکو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔اعظم سواتی کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ ہے، سینیٹ کےارکان 10 روز سے سڑکوں پرہیں مگرنوٹس نہیں لیاگیا۔
Comments are closed.