پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج اور بجٹ کے بعد حکومت مخالف تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال، مہنگائی اور حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے پر غور کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی پر غور کیا اور بجٹ کے بعد حکومت مخالف تحریک کا دوسرے مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
Comments are closed.