پی ٹی آئی کو دوبارہ فیض آباد میں سٹیج لگانے کی اجازت دے دی

شمس آباد میں حساس عمارت کے بعد باعث اب مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور کے قریب ہوگا، علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی رستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے

راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو دوبارہ فیض آباد میں سٹیج لگانے کی اجازت دے دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام ایک مرتبہ پھرتبدیل کر دیا گیا،پی ٹی آئی قیادت نے راولپنڈی انتظامیہ کی تجویزکو قبول کرلیا۔ شمس آباد میں حساس عمارت کے بعد باعث اب مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور کے قریب ہوگا۔علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی رستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ تحریری حکم نامے کے باوجود اچانک جمعہ کی صبح راولپنڈی انتظامیہ نے شمس آباد کے مقام پر مرکزی اسٹیج کی تیاری کو روک دیا اور مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور کے قریب بنانے کی تجویز دی۔ جسے مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد تسلیم کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے جلسے کے انتظامات اور مقامی پارک میں مقام خیمہ بستی کا جائزہ لیا۔ ایک جگہ پر 12 خیمے بنائے گئے ہیں جہاں پر 50 ہزار لوگ قیام کر سکتے ہیں۔ خواتین کیلئے الگ خیمہ بنایا گیا ہے جبکہ عارضی طور پر 100 واش روم بنائے گئے ہیں۔

Comments are closed.