پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی بجائے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کاجلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔

عمران خان کے سوشل میڈیا انچارج اظہر ماشوانی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات 75واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کریں گے۔

Comments are closed.