پی ٹی آئی کی سفارت کاری دہشت گردی ہے : احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے “سفارتی دہشت گردی” کا آغاز کر رکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف منفی مہم چلا رہی ہیں، جو پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس طرح کی مہم جوئی بھارت جیسے بدترین دشمن نے بھی نہیں کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سابق صدر عارف علوی امریکا میں پاکستان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ملک پر پابندیاں لگوائی جائیں، جو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنی سیاست کو ملکی مفادات سے بالاتر رکھا ہے اور وہ ایک ایسے شخص کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے، جس پر کرپشن کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف چوری کی اور عوام کی دولت پر ڈاکہ ڈالا۔

Comments are closed.