وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ، سیلابی تباہ کاریوں اور ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا اور صوبے میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اظہار ہمدردی و تعزیت
وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی۔
پنجاب حکومت کے تعاون کی یقین دہانی
مریم نواز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا ردعمل
اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مریم نواز کے فون اور تعزیتی کلمات کو صوبے کے عوام کے ساتھ یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی پر بھی اظہار تشکر کیا۔
Comments are closed.