‏پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

‏پنجاب پولیس کے مطابق کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ غیر قانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

صوبائی حکومت کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھی قانونی کارروائی ہو گی۔

پنجاب کی حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ اس میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جب کہ غیر قانونی اجتماع میں شرکت یا اس کی ترغیب دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.