بارشوں اور شدید حبس کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ، نجی و سرکاری اسکول 31 اگست تک بند رہیں گے
پنجاب حکومت نے موسم کی شدت اور حبس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق اب اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں چھٹیاں 31 اگست تک جاری رہیں گی تاکہ بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ صوبے میں کبھی بارش اور کبھی شدید گرمی و حبس کا سلسلہ جاری ہے، جو بچوں کی صحت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جبکہ بارش نہ ہونے کی صورت میں شدید حبس پیدا ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بچوں اور اسکول عملے کی بہتری کے لیے چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے
Comments are closed.