حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں ہلاکت کے بعد جمعے کو ہزاروں سوگواروں اور حامیوں نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔اسرائیل پر ان کی ہلاکت کا الزام عائد کیے جانے کے بعد علاقائی کشیدگیاں بڑھ گئی ہیں جب کہ غزہ جنگ جاری ہے۔
ہزاروں لوگ خلیجی امارات کی سب سے بڑی مسجد میں جمع ہوئے، جہاں فلسطینی پرچم میں لپٹے ہنیہ کے تابوت کو دوحہ کے شمال میں لوسیل میں تدفین کے لیے روانگی سے قبل لے جایا گیا تھا۔
حماس کے سیاسی سربراہ ہنیہ نے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 10 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کی بات چیت میں ایک کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
ان کی ہلاکت نے بدلہ لینے کے مطالبات کو جنم دیا اور اس طرح کے مذاکرات کے جاری رہنے کے بارے میں سوالات اٹھائے۔
امام محمد بن عبدالوہاب مسجد کے اندر سوگوار نماز جنازہ کے لیے صف میں کھڑے ہوئے ،جبکہ دوسروں نے نے 44 ڈگری سیلسیس (111 ڈگری فارن ہائیٹ) کی گرمی میں مسجد کے باہر چٹائیوں پر نماز ادا کی۔
ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نماز جنازہ میں شریک سرکاری عہدے داروں میں شامل تھے ۔
ہنیہ کے پیشرو خالد مشعل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقتول رہنما نے “اپنے نصب العین، اپنے لوگوں کی خدمت کی… اور انہیں کبھی نہیں چھوڑا”۔
دوحہ کے بہت سے سوگواروں نے ایسے اسکارف پہنے ہوئے تھے جن میں فلسطینی جھنڈے اور چیکر کیفییہ پیٹرن اور انگریزی میں پیغام تھا: “آذاد فلسطین” لیکن مختصر دورانیہ کا مظاہرہ جلد ہی منتشر ہوگیا۔
Comments are closed.