قائد اعظم یونیورسٹی نے طلباء یونین کی بحالی کابڑا فیصلہ کرلیا

 اسلام آباد:قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت ہوا جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی ٰ نے بھی شرکت کی ۔ سینڈیکٹ نے کاقائد یونیورسٹی میں طلباء یونین بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ نے کہاکہ یونین غیر جماعتی ،فرقہ واریت اورلسانی تقسیم سے مکمل پاک ہونی چاہیے ۔

سنڈیکٹ اجلاس وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادپروفیسر نیاز کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں طلبہ یونین کے لیے قواعد و ضوابط طے کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ نے کہاکہ یونین غیر جماعتی ، فرقہ واریت اورلسانی تقسیم سے مکمل پاک ہو ۔چیف جسٹس نے یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سکیورٹی کی موجودگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔

Comments are closed.