پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے پہلے کورونا کا مقابلہ شروع ہو گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے آل راؤنڈر انور علی بھی وباء کا شکار ہونے پر آؤٹ، بڑے مقابلوں کے لئے ٹیمیں لاہور اور کراچی سے 26 مئی کو ابوظہبی پہنچیں گی۔
کورونا وائرس کے باعث ملتوی پی ایس ایل میچز کے دوبارہ انعقاد سے قبل ہی وباء نے کھلاڑیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگ سے آؤٹ ہو گئے، ٹیم کے ساتھ ابوظہبی روانہ نہیں ہو سکیں گے۔
پیر کو لیے گئے ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ پر کرکٹر کو کراچی ہوٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا، انور علی کی شکل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے ان سے پہلے فاسٹ بولرنسیم شاہ نمائندگی سے محروم ہوئے تھے، نوجوان بولر نے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی پرانی رپورٹ جمع کرا دی تھی۔
کوروناکےخطرات میں بچتے بچاتے کھلاڑی اور آفیشلز بدھ کو لاہور اور کراچی سے صبح ساڑھے آٹھ بجے چارٹڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچیں گے، میزبان شہر میں قرنطینہ کرنے اور کوویڈ کی منفی رپورٹس کے ساتھ کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے۔
Comments are closed.