وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے رمیض راجہ اور اسد علی خان کو نامزد کر دیا۔ بورڈ آف گورنرز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے نامزدگی کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو بطور ممبران بورڈ آف گورنرز نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسد علی خان کو دوسری دفعہ بورڈ آف گورنر کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں ارکان کی نامزدگی تین سال کے لیے ہوگی۔ بورڈ آف گورنرز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب کرے گا، گزشتہ روز احسان مانی نے پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لئے مزید توسیع لینے سے معذرت کی تھی۔
Comments are closed.