بھارت پاکستان میں ہونےو الے ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث ہے۔ اشوک کمار اور یوگیش کمار نامی شہریوں نے یہاں اپنے ایجنٹوں کو پیسے دے کر قتل کرائے ۔ سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا کہ دو پاکستانی شہریوں کو انڈیا کی جانب سے قتل کرنے کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں۔ قاتل کے انڈیا سے مصدقہ لنک ملے ہیں۔ شاہد لطیف کو مارنے کے لیے انڈین شہری یوگیش کمار نے مقامی قاتل کو ہائر کیا ۔
ٹارگٹ کلر عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں عمیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ قاتل عمیر بارہ اکتوبر کو ملک سے باہر فرار ہو رہا تھا۔دوسرا کیس محمد ریاض کا ہے جسے راولاکوٹ میں فجر کے وقت قتل کیا گیا۔ تفتیش سے پتا چلا کہ عبداللہ علی نامی کلر نے محمد ریاض کو قتل کیا ۔
بھارتی ایجنٹوں کے نام اشوک کمار اور یوگیش کمار ہیں
سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ بھارتی ایجنٹوں نے ان قتل کے عوض پیسے وصول کیے۔ بھارتی ایجنٹوں کے نام اشوک کمار اور یوگیش کمار ہیں۔ یہ قتل ہوئے تو انڈین سوشل میڈیا پر خوشیاں منائی گئیں۔ ٹارگٹ کلرز عمیر اور محمد عبداللہ کے اقبالی بیانات اور قاتلوں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت موجود ہیں۔ انڈیا اس سے قبل کینیڈا اور امریکا میں بھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔
محمد ریاض کو چند ماہ قبل 8 ستمبر کو راولا کوٹ جبکہ شاہد لطیف کو 11 اکتوبر کو ڈسکہ میں قتل کیا گیا۔ قتل کیے گئے محمد ریاض اور شاہد طیف پُرامن شہری تھے ۔ انھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کیا تھا۔ بھارتی خفیہ ادارے اس طرح کی کارروائیاں پوری دنیا میں کرتے رہے ہیں ۔ کینیڈا میں سکھ رہنما کو مارا گیا اور یہ واقعہ پوری دنیا میں رپورٹ ہوچکا ہے۔
Comments are closed.