رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ،جیولرزکی رجسٹریشن کا آغاز،نوٹسزجاری

ایف بی آر کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی ۔ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرزکی رجسٹریشن کا آغازکرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دئیے

ایف بی آر نے 56 ہزار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اورجیولرز کوجاری نوٹس میں کہاہے کہ 10 جنوری تک اپنا کاروبار رجسٹرڈ کرایا جائے ، بصورت دیگر کارروائی کےلیے تیار ہوجائیں، رجسٹریشن کے بعد رئیل اسٹیٹ ایجنسٹس اور جیولرز اپنے مشکوک صارفین کی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، مشکوک صارف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر 10 کروڑ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

 دستاویز کے مطابق 252 ایسے چارٹرڈ اکاؤٹنٹس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جو آئی کیپ اور آئی سی ایم اے میں رجسٹرڈ نہیں، ان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو بھی اپنے کلائنٹس کی مشکوک ترسیلات سے آگاہ کرناہوگا۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے ایف بی آر کی اس مہم کو کاروبار دشمن اقدام قرار دیاہے ۔

Comments are closed.