دوست مزاری کی نااہلی کےلیے ریفرنس سپیکرپنجاب اسمبلی کوارسال
دوست مزاری نے 16اپریل اور22جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو متنازع بنایا،پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کرارکان اسمبلی پر تشدد کرایا، ریفرنس متن
لاہور : سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کےلئے67 صفحات پر مشتمل اسپیکر کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ایم پی اے محمد رضوان کی جانب سے اسپیکر اسمبلی سطبین خان کو مراسلہ بھجوایا۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16اپریل اور 22جولائی کو ہونے والے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازع بنایا۔دوست مزاری نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کرارکان اسمبلی پر تشدد کرایا۔سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی نہ صرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو نااہل کرانے کےلیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔
Comments are closed.