شام سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کے باپ کو غیرقانونی طریقے سے یونان داخل ہونے پر 52 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یونان میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے ایک شامی باشندے کو یونانی عدالت نے 52 سال قید کی سزا سنائی ہے، کے۔ ایس نامی شخص پر الزام تھا کہ وہ اپنے تین بچوں، اہلیہ اور دیگر درجنوں افراد کے ساتھ ترکی سے غیرقانونی طریقے سے یونان میں داخل ہوا۔
شامی خاندان اور دیگر غیرقانونی تارکین وطن مارچ 2020 میں اس وقت یونان پہنچے جب ترکی کی جانب سے سرحدیں کھولنے کے اعلان کے بعد یونانی حکومت نے پناہ گزینوں پرپابندی عائد کی تھی، 54 سال قید کی سزا پانے والے شامی پناہ گزین نے خانہ جنگی کے بعد ترکی میں پناہ لی۔
تاہم ان کے بقول لیبیا میں ترک فوجی آپریشن کی مخالفت کے نتیجے میں انہیں ترک حکومت نے قید کر لیا تھا۔ترکی میں رہائی کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ فرار ہو کر غیرقانونی طریقے سے یونان کے جزیرے چیوس پہنچا، جہاں اس کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
Comments are closed.