ریحام خان نے عمران خان کے دوست انیل مسرت سے معافی مانگ لی

رپورٹ: وسیم عباس،نمائندہ خصوصی

مانچسٹر:ریحام خان نے پراپرٹی ٹائیکون اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت سے معافی مانگ لی۔ریحام خان نے 6دسمبر 2019 کو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے انیل مسرت پر لگائے گئے تمام الزامات واپس لیتے ہوئے ویڈیو بھی اپنے چینل سے ڈیلیٹ کر دی ۔

 اپنے معافی نامے میں وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ انہوں نے 6 د سمبر 2019 کو اپنے یوٹیوب چینل پر 46 منٹ اور 27 سکینڈ ز کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جسے 37 ہزار مرتبہ دیکھا گیا۔

ریحام خان نے کہاکہ وہ اس ویڈیو میں انیل مسرت کے حوالے سے اپنے تمام الزامات واپس لیتی ہیں اور ا نیل مسرت ، ان کے کاروبار یا فلاحی کاموں کو پہنچانے والے کسی بھی نقصان پر معذرت کرتی ہیں ۔ انیل مسرت نے کہا ہے کہ وہ ریحام خان کی جانب سے معافی قبول کرتے ہیں۔

Comments are closed.