جنوری میں ریکوڈک منصوبہ کا باقاعدہ آغازہوگا، ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان سونے کی چڑیا ہے، وسائل کا درست استعمال کریں تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا، فرح عظیم شاہ
اسلام آباد : بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ جنوری میں ریکوڈک منصوبہ کا باقاعدہ آغازہوگا۔ بلوچستان ٹریڈ حب کہلائے گا۔ ہم سب کو ملکر چلناہوگا، عوام سوشل میڈیا کے پراپگنڈے پر کان نہ دھریں۔ بلوچستان سونے کی چڑیا ہے، وسائل کا درست استعمال کریں تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان حکومت نے منظورکرایا منظوری سے اربوں کی فنڈنگ اورآغازپر8 ہزارافرادکوروزگارملے گا۔ ترجمان نے لاپتہ افراد سے متعلق کہاکہ عوام سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔
فرح عظیم شاہ کا کہنا تھاکہ متحد ہوکر ملک کے بارے میں سوچنا چاہیں ،ملکی وسائل کے درست استمعال سے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بلوچستان سونے کی چڑیا ہے۔
Comments are closed.