پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 1.3 ٹن راشن،ادویات اور دیگرامدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایاگیا۔ کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی این 25 اورشاہراہ  قراقرم کو ٹریفک کےلئے کھول دیاگیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چار فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 1.3 ٹن راشن،ادویات اور دیگرامدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایاگیا۔ کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی این 25 اورشاہراہ  قراقرم کو ٹریفک کےلئے کھول دیاگیا۔

 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 29 اضلاع حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا۔ جہاں پاک فوج کاریلیف آپریشن جاری ہے۔ اوتھل میں 4 دیہات کے 2300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پی ٹی اے کے تعاون سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں بالخصوص لسبیلہ میں مواصلاتی نظام بحال کردیا گیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں حب، گڈانی، بیلہ اور دودر اور جھل مگسی میں بھی 5 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیموں نے گوادر کے علاقے کو کلیئر کردیا ہے جبکہ گھور میں بند کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبرپختونخوا،سندھ اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.